کراچی ،رضویہ کالونی سے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث کالعدم جماعت کے 2دہشت گرد گرفتار

جمعہ 6 مئی 2016 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی کے علاقے رضویہ میں چھاپہ مارکر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث کالعدم جماعت کے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رضویہ میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 2دہشت گردوں فہیم الحق اور عبید کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر مسلح حملے کرنے کا اعتراف کیاہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے دروان تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل نیپا چورنگی اور ناظم آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں ٹریفک پولیس پر6 حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے 4 جوان جاں بحق اور5 زخمی بھی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :