کراچی ،بہادر پولیس کی کارروائی ،2ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور شراب برآمد،اتحاد ٹاوٴن سے سٹریٹ کریمنل پکڑا گیا

جمعہ 6 مئی 2016 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور شراب برآمد کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بہادر آباد پولیس نے دوران گشت 2ملزمان بلال خان اور زبیر شاہ کو حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں ۔ادھر اتحاد ٹاوٴن پولیس نے بلدیہ قائمخانی کالونی حق باہو چوک کے قریب چھاپہ مار کر ایک اسٹریٹ کرمنل ثاقب قائمخانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :