سندھ اسمبلی کی فنانس کمیٹی کااجلاس ،ایوان کے اخراجات ،بجٹ سے متعلق معاملات پر غوروخوض

جمعہ 6 مئی 2016 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) سندھ اسمبلی کی فنانس کمیٹی کااجلاس جمعہ کوسندھ اسمبلی بلڈنگ کمیٹی روم نمبر1 میں اسپیکر آغاسراج درانی کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں سندھ کے سینئروزیرخزانہ سیدمراد علی شاہ، وزیرخوارک سیدناصر حسین شاہ،ایم کیوایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرسید سردار احمد اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں سندھ اسمبلی کے اخراجات اور بجٹ سے متعلق معاملات پر غوروخوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے مالی سال میں سندھ اسمبلی کی بجٹ کو بڑھانے پر بحث کی گئی جبکہ سیکیورٹی کے لیئے جدید آلات کی خریداری کے لیئے بجٹ میں اضافے کی تجویز بھی دی گئی ۔اس موقع پر سید سردار احمد نے کہاکہ سندھ اسمبلی کا طے شدہ بجٹ 1470 ملین روپے تھا،سال2015-16 میں سندھ اسمبلی کے طے شدہ بجٹ سے 71 ملین روپے زیادہ خرچ ہوئے ہیں۔اجلاس میں اسمبلی کی سیکیورٹی انتظامات کیلئے کسی ماہر سے مشاورت پر اتفاق بھی کیا گیاجبکہ کسی پوسٹ کو اپ گریڈنہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :