اہلسنّت وجماعت کی تیس جماعتوں کا سنی تحریک کے ”روشن پاکستان مارچ “کی حمایت کااعلان

جمعہ 6 مئی 2016 16:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء ) اہلسنّت وجماعت کی تیس بڑی جماعتوں نے سنی تحریک کے ”روشن پاکستان مارچ “کی حمایت کااعلان کردیا،سنی تحریک کے زیراہتمام کل ( اتوار ) 8مئی کو داتادربارسے پنجاب اسمبلی تک منعقدہونیوالے روشن پاکستان مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے۔روشن پاکستان مارچ کی حمایت کرنے والی جماعتوں میں تحفظ ناموس رسالت محاذ،تحریک صراط مستقیم پاکستان،جماعت رضائے مصطفی،جماعت اہلسنّت،عالمی تنظیم اہلسنّت،مرکزی جماعت اہلسنّت،جمعیت علمائے پاکستان(نورانی)، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان،تحریک فدایان ختم نبوت،پاسبان اہلسنّت پاکستان، انجمن طلباء اسلام، پاکستان فلاح پارٹی ، سُنی علماء کونسل، تحریک تحفظ اسلام ، اسلامک سٹوڈنٹس فیڈریشن ،تحریک احیائے اسلام ، سُنی یوتھ فورس،بزم سیفیہ محمدیہ پاکستان، منظرالاسلام فاؤنڈیشن، سنی جمیعت القراء انٹرنیشنل، نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان،الغالبون یوتھ ونگ،صفہ سٹوڈنٹس فاؤنڈیشن، بزم رضاپاکستان،انجمن شیران اسلام ، بزم غوثیہ سلطانیہ ، غوثیہ یوتھ فورس ودیگرشامل ہیں،سنی تحریک کے ترجمان شیخ محمدنوازقادری کے مطابق مذکورہ جماعتوں کے مرکزی اورصوبائی عہدیداروں نے سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی اورڈویژنل صدرعلامہ مجاہدعبدالرسول سے ملاقات کے دوران روشن پاکستان مارچ کی حمایت اور بھرپورشرکت کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،روشن پاکستان مارچ دہشتگردی،مہنگائی،بیروزگاری اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،ملک بھرکے علماء ومشائخ دہشت گردی اورکرپشن کے خلاف جہدوجہدکے لیے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :