تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری،مزید 3بچے دم توڑ گئے

جمعہ 6 مئی 2016 16:42

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔مٹھی میں زیرعلاج غذائی قلت کا شکار مزید تین بچے دم توڑ گئے، رواں سال غذائی قلت سے فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 304 ہوگئی۔

(جاری ہے)

مٹھی سول اسپتال میں زیرعلاج غذائی قلت کا شکار مزید تین بچے دم توڑ گئے ہیں، جبکہ سرکاری و غیرسرکاری اسپتالوں میں بھی درجنوں بچے غذائی قلت کے باعث زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مٹھی سول اسپتال اور دیگر چھوٹے شہروں کے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زیرعلاج بچوں کے والدین تشویش کا شکار ہیں۔ مقامی اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ، ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :