بلوچستان میں لوٹ کھسوٹ، بد امنی خوف و ہراس کا دور ختم ہوچکا ہے ، میر رحمت صالح بلوچ

جمعہ 6 مئی 2016 16:42

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء ) صوبائی وزیر صحت و نیشنل پارٹی کے رہنماء میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لوٹ کھسوٹ، بد امنی خوف و ہراس کا دور ختم ہوچکا ہے اب حالات بہتر ہوگئے ہیں جب صوبے میں 2013میں انتخابات کے بعد صوبے میں مخلوط حکومت قائم ہوئی تھے اس وقت حالات خراب تھے بد امنی خوف وہراس ٹیچرز ، صحافی برادری اور دیگر افراد خوف وہ ہراس میں مبتلا تھے مخلوط حکومت کی تقریبا ً تین سال کوششوں کے بعد بلوچستان میں امن وامان بہتر ہوگیا ہے خو ف وہ ہراس ختم ہوچکا ہے بد امنی کا خاتمہ کردیا گیا ہے صوبے میں مزید حالات بہتر ہونگے ۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز بی ایس او کے سابقہ مرکزی سنیئر جوائنٹ سیکرٹری حقیل پر ویز بلوچ اور حاجی صادق کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاک نیشنل پارٹی نے نوجوانوں کی اور خاص طورپر بی ایس او کے سابقہ مرکزی سنیئر جوائنٹ سیکٹری حقیل پر ویز بلوچ اور حاجی صادق کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں نوجوانوں کی شمولیت سے نیشنل پارٹی روز بروز مضبوط ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ 2013کے حالات اور موجودہ حالات میں بہت فرق ہے جب ہم نے اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب تھی بد امنی عروج پر تھی خوف وہ ہراس پورے صوبے میں پھیلا ہوا تھا صحافی برادری ٹیچرز اور دیگر افراد خوف وہراس میں مبتلا تھے کیونکہ بعض عناصر نے خوف ہراس کی فضاء قائم کی تھی اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے صوبے میں حالات خراب کر رہے تھے اب صورتحال بہتر ہورہی ہے خاص طور پر پنجگور میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی بہتر ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ہمارے قابل احترام ممبر ہے ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔ ا س سے قبل بی ایس او کے سابقہ مرکزی سنیئر جوائنٹ سیکرٹری حقیل پر ویز بلوچ نے کہا کہ میں نے اپنی سیاست کا اغاز بی ایس اوکے پلیٹ فارم سے کیا ۔ بی ایس او اور پنجگور کے زونل عہدیداروں سے لے کر مرکزی سنیئر جوائنٹ سیکرٹری کے حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہاہوں اور آج تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اپنی سیاست کا آغا ز نیشنل پارٹی کی فلیٹ فارم سے کر رہاہے اور میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ، بی ایس او پجار کے چیئرمین اسلم بلوچ نے حقیل پر ویز اور حاجی صادق کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :