امریکی ادارے یو ایس ایڈکا سائیں سرکار پر اعتماد اٹھ گیا

سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو اور یو ایس ایڈ حکام کے درمیان ملاقات،یو ایس ایڈ حکام اسکولوں کی حالت زار پر اظہار ناراضی

جمعہ 6 مئی 2016 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) امریکی ادارے یو ایس ایڈکا سائیں سرکار پر اعتماد اٹھ گیا۔جمعہ کوسیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو اور یو ایس ایڈ حکام کے درمیان کراچی میں ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں یو ایس ایڈحکام نے سندھ کے اسکولوں کی حالت پر ناراضگی کا اظہارکیا اورمحکمہ تعلیم سندھ سے اسکولوں کے مرمتی کام کی ذمہ داری واپس لے لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس موقع پریو ایس ایڈ حکام نے سندھ کے سرکاری اسکولو ں پر سالانہ اربوں روپے خرچ کرنے کی ذمہ داری پرائیوٹ کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا۔یوایس ایڈحکام نے فیصلہ کیا کہ سندھ بھر کے خراب اسکولوں کے مرمتی کام اب پرائیوٹ کمپنی کی نگرانی میں ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں میں فرنیچر اور پینے کا صاف مہیا کیا جائے گا۔تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران خراب اسکولوں کی نشاندہی کریں گے۔فنڈ سرکار کے بجائے پرائیوٹ کپنی کے ذریعے خرچ کیئے جائیں گئے۔یوایس ایڈحکام نے اس موقع پر کہاکہ اراکین پارلیمنٹ اوروزراء کراچی کے مضافات کا دورہ کرکے دیکھیں وہاں سرکاری اسکولوں کی عمارتیں ٹھیکے پر دے دی گئی ہیں جبکہ مقامی بچوں سے بھاری فیسیں بھی وصول کی جارہی ہے۔