پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت کیلئے مصروف عمل ہے ،اس سے دونوں پڑوسی ممالک مابین دوطرفہ تجارت میں اضافہ کرنے میں مددملے گی ، پاکستان افغانستان کا سب سے بڑاا ور اہم تجارتی شراکت دارہے ، مستقبل میں دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو 2ارب ڈالر سے بڑھا کر 5ارب ڈالر کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ،دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی اقتصادی خوشحالی کیلئے انتہائی ضروری ہیں

افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین کا چوتھی ”میڈ ان پاکستان نمائش“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 6 مئی 2016 16:37

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت کیلئے مصروف عمل ہے جس سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کرنے میں مددملے گی ، پاکستان افغانستان کا سب سے بڑاا ور اہم تجارتی شراکت دارہے اور مستقبل میں دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو 2ارب ڈالر سے بڑھا کر 5ارب ڈالر کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ،دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی اقتصادی خوشحالی کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔

گزشتہ روز کابل میں پاکستانی سفارتخانے اور پاک افغان مشترکہ ایوان صنعت وتجارت کے تعاون سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام چوتھی ”میڈ ان پاکستان نمائش“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ پاکستان افغانستان کا سب سے بڑاا ور اہم تجارتی شراکت دارہے اور مستقبل میں دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو 2ارب ڈالر سے بڑھا کر 5ارب ڈالر کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

سید ابرار حسیننے باہمی اعتماد اور اعتماد پر مبنی ایک جامع پاک افغان شراکت داری قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کی ایک جیسی ثقافت ،تاریخ اور مذہب ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی اقتصادی خوشحالی کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔

انکا کہنا تھاکہ پاکستانی حکومت افغانستان میں مختلف اشتراکی منصوبوں کیلئے پرعزم ہے جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کو فاہدہ ہوگا۔انھوں نے صحت ،تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں خاص طور پر طور خم جلا ل آباد شاہراہ کی جلد تکمیل جیسے منصوبوں پر روشنی ڈالی ۔پاکستانی سفیر نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان اور افغانستان پشاور اور جلا ل آباد اور چمن اور قندھار کے درمیان ریلوے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ پشاور کابل موٹروے کی تعمیر بھی پائپ لائن میں ہے ۔انھوں نے امیدظاہر کی یہ منصوبے دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :