Live Updates

وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر جواب دینے سے جان بوجھ کر گریز کیا، وہ دھرنے کو جواز بنا کر نا اہلی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،سڑکوں سے قوم بنتی تو انگریز سے آزادی حاصل کی ضرورت نہیں تھی،ترقی و خوشحالی اور تعمیر کا ایجنڈا قوم نہیں پانامہ کمپنیوں کیلئے ہے

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا وزیراعظم کے سکھر میں خطاب پر رد عمل

جمعہ 6 مئی 2016 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر جواب دینے سے جان بوجھ کر گریز کیا، وہ دھرنے کو جواز بنا کر نا اہلی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،سڑکوں سے قوم بنتی تو انگریز سے آزادی حاصل کی ضرورت نہیں تھی،ترقی و خوشحالی اور تعمیر کا ایجنڈا قوم نہیں پانامہ کمپنیوں کیلئے ہے۔

وہ جمعہ کو وزیراعظم کے سکھر میں خطاب پر رد عمل دے رہے تھے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم دھرنے کو جواز بنا کر نا اہلی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، دہشت گردوں کو نواز کابینہ کی چھتری تلے پناہ دی جاتی رہی ہے، وزیراعظم کی ملز میں بھارتی ایجنٹس کو پناہ دی جاتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس پر جواب دینے سے جان بوجھ کر گریز کیا، سڑکوں سے قوم بنتی تو انگریز سے آزادی حاصل کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے 52فیصد باشندے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، سندھ کا کسان وزیراعظم دشمن پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ ترقی و خوشحالی اور تعمیر کا ایجنڈا قوم نہیں پانامہ کمپنیوں کیلئے ہے، پاکستان میں 11کروڑ پاکستانی غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، پاکستان میں 50لاکھ سے زائد نوجوان روزگار سے محروم کر دیئے گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات