مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

جمعہ 6 مئی 2016 16:37

مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی ۔2016ء ) پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی کوچ مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے اشتہار کے ذریعے اس عہدے کے لیے درخواستیں مانگیں جس پر مکسی آرتھر سمیت پیپر مورس ،اینڈی مولز ،جیف لاسن اور سٹورٹ لاء نے اپنی درخواستیں جمع کروائیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے طویل سوچ و بچار کے بعد 47سالہ مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے ،وہ قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل رواں ماہ کے آخری میں گرین شرٹس کو جوائن کرلیں گے۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر اس سے قبل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں ،انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی بھی کوچنگ کی تھی ۔مکی آرتھر قومی ٹیم کے 5ویں غیر ملکی کوچ ہیں ،اس سے قبل رچرڈ پائی بس،باب وولمر،جیف لاسن اور ڈیو وااٹمور مختلف ادوار میں گرین شرٹس کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :