Live Updates

پی ٹی آئی کے لوگوں کا ناچنے کو دل کرے تو کلب چلے جایا کریں،مسلم لیگ(ن)کی حکومت کا ایجنڈا دہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے،احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا یہ لوگ انکوائری کمیشن سے بھاگیں گے، تحریک انصاف محترم اپوزیشن لیڈر کو میٹر ریڈر کہتے رہے۔صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مئی 2016 16:30

پی ٹی آئی کے لوگوں کا ناچنے کو دل کرے تو کلب چلے جایا کریں،مسلم لیگ(ن)کی ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی۔2016ء) :صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت کا ایجنڈا دہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے،ترقیاتی منصوبوں کو روکنے والے ناکام ہونگے،حکومت معیشت کی بحالی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہے،احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا یہ لوگ انکوائری کمیشن سے بھاگیں گے،پی ٹی آئی کے لوگوں کا ناچنے کو دل کرے تو کلب چلے جایا کریں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں ہلڑ بازی کرنے والوں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے لوگ ان لوگوں کو شناخت کرنے میں مدد نہیں دے رہے۔پانچ چہرے ایسے ہیں جن کو پکڑ لیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف محترم اپوزیشن لیڈر کو میٹر ریڈر کہتے رہے۔شیخ رشید پیپلزپارٹی سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں سب کو پتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کمیشن وجود میں آچکا ہے وہ اپنا کام شروع کرنے والا ہے۔احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا یہ لوگ انکوائری کمیشن سے بھاگیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگوں کا ناچنے کو دل کرے تو کلب چلے جایا کریں۔میوزک سن کر اوباش نوجوان پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچ جاتے ہیں ایسے لوگوں کو دیکھ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ بہت لوگ آئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات