لیورپول اور سیویلا کی ٹیمیں یورپا فٹ بال کپ فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 6 مئی 2016 16:30

لیورپول اور سیویلا کی ٹیمیں یورپا فٹ بال کپ فائنل میں پہنچ گئیں

لندن ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) لیور پول اور سیویلا کی ٹیمیں یورپا فٹ بال کپ فائنل میں پہنچ گئیں۔ لیورپول نے ویلاریال اور سیویلا نے ڈونٹیسک کو شکست دی۔

(جاری ہے)

یورپا لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میچ میں لیورپول نے شاندار کھیل کی بدولت حریف کلب ویلاریال کو 3-0 گولز سے شکست دی اور ایگریگیٹ سکور 3-1 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ویلاریال فرسٹ لیگ میں برتری کے باوجود سیکنڈلیگ میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سیویلا نے شاکترڈونٹسک کو 3-1 گولز سے ہرایا اور ایگریگیٹ سکور 5-3 سے فتح حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان فرسٹ لیگ 2-2 گول برابری پر ختم ہوئی تھی۔