وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی نصیرآباد ڈویژن پرخصوصی توجہ سے علاقے کی پسماندگی ختم ہوگی ،میرعبدالماجد ابڑو

جمعہ 6 مئی 2016 16:21

کوئٹہ۔06 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میرعبدالماجد ابڑو نے کہاہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان پرخصوصی توجہ دے رہی ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی نصیرآباد ڈویژن پرخصوصی توجہ سے علاقے کی پسماندگی ختم ہوگی اوریہاں زرعی یونیورسٹی کے قیام سے علاقے اورزراعت میں مزید ترقی ہوگئی ۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو ”اے پی پی “ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سابقہ ادوار میں نصیرآباد ڈویژن میں کوئی توجہ نہیں دی گئی جس باعث نصیرآباد پسماندگی شکارہوگیاتھا اور اب ترقی کانئے دورشروع ہوچکاہے ۔رکن صوبائی اسمبلی میرعبدالماجد ابڑو نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی خصوصی توجہ کے باعث ملک بھرمیں ترقیاتی منصبوبوں کاجال بچھادیاگیاہے ۔

کچھی کینال کی تکمیل سے ڈیرہ بگٹی نصیرآباد سمیت دیگرعلاقوں کی لاکھوں ایکڑ ز بینجرزرعی زمین آبادی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن میں زرعی یونیورسٹی قیام سے زراعت کے شعبے کو مزید فروغ ملے گااورزمینداروں کسانوں کے مشکلات کاخاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ علاقے کی ترقی میری اولین ترجیجی ہے اورعو ام کیلئے میرے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے ہیں ۔