سپیکر قومی اسمبلی نے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کی شام طلب کرلیا

جمعہ 6 مئی 2016 16:15

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے 32ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لئے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر شام 4بجے طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے 32ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کو منظوری دی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :