زکوة فاﺅنڈیشن امریکہ میں بڑے پیمانے پر مفت خدما ت فراہم کرنے والا ادارہ

لاس اینجلس کا امہ کمیونٹی کلینک بلاتفریق مذہب مفت علاج کی سہولیات فراہم کرتا ہے‘اسلامک ریلیف یوایس اے قدرتی آفات میں امریکی رضاکاروں کے شانہ بشانہ امدادی کاروائیوں میں حصہ لیتے ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 6 مئی 2016 16:14

زکوة فاﺅنڈیشن امریکہ میں بڑے پیمانے پر مفت خدما ت فراہم کرنے والا ادارہ

ہیوسٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06مئی۔2016ء) اسلامی صدقہ امریکہ بھر میں اور امریکہ سے باہر تک پھیلا ہوا ہے۔ بہت سے غیر مسلم امریکییوں کا اپنے مسلمان ہمسایوں سے تعارف زکٰوة کے ذریعے ہوتا ہے۔ اندرونِ شہر لاس اینجلیس کے غریبوں کو مسلمانوں کی سخاوت کا براہ راست تجربہ, امہ کمیونٹی کلینک میں مفت علاج کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اس کلینک کے مطابق، صرف 2 فیصد مریض مسلمان ہوتے ہیں. امریکہ کی زکٰوة فاوَنڈیشن کی قدرتی آفات میں امدادی کاروائیاں کرنے والی ٹیمیں ہیں۔ امریکی رضا کار ان ٹیموں کے پہلو بہ پہلو جب اوکلا ہوما کے تباہ کن طوفان یا وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے طوفان سینڈی یا شامی پناہ گزینوں کے لئے سردیوں کے سامان کی تیاری جیسے کام کررہے ہوتے ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ وہ مسلمانوں کے نزدیک صدقے کی اہمیت کے بارے میں بھی سیکھ رہے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

زکوٰة فاوَنڈیشن، اسلامک ریلیف یوایس اے اور دیگر مذہبی خیراتی ادارے، لڑائیوں اور قحط کے دوران، یا قدرتی آفات کے موقع پر امریکہ کے اندر اور دنیا بھر میں خوراک اور طبی امداد اور کمیونٹی کی تعمیر اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے وسائل مہیا کرتے ہیں۔ "ہیلپنگ ھینڈ ان ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ" نامی ادارہ، ایک اور ایسا ہی امریکی مسلمان خیراتی ادارہ ہے جس کی موثر امداد کی فراہمی پر تعریف کی جاتی ہے۔

دیگر مذاہب کے دوستوں کے ساتھ، امریکی مسلمانوں کے تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی ایک مثال عظیم تر ھیوسٹن شہر میں وہ بین العقائد ادارے ہیں جہاں پر مسلمان رضاکار، عیسائیوں، یہودیوں، ہندووَں، بدھوں اور بہائیوں کے ساتھ مل کر ضرورت مند مقامی خاندانوں اور بزرگوں کی خدمت کرتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر آنے والی آفات اور مہاجرین کے بحرانوں میں مدد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :