چاربجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا،آئیسکو

جمعہ 6 مئی 2016 16:14

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 4 بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑلیاگیا ہے ۔ آئیسکو کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق جہلم سرکل کے علاقے سنگھوئی جبکہ چکوال سرکل کے علاقے پنن وال، چکوال سٹی اور ٹمن سے ایک ایک بجلی چور پکڑا گیا۔

واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم ) اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کارروائی کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہیں۔ آئیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 پر دیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے اور اس نئی آن لائن سروس کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔

صارفین اس ایس ایم ایس سر وس کے ذریعے بجلی چوری کی اطلاع کے علاوہ بجلی کی بندش ، لوڈشیڈنگ شیڈول، میٹر ریڈنگ ، میٹر کی خرابی ، ٹیرف سے متعلق معلومات ، عارضی کنکشن ، بل کی وصولی میں تاخیر ، زائد بلنگ اور لو وولٹیج کی شکایات 8398پر میسج کر کے درج کرواسکتے ہیں ۔