تربوز کو پک جانے پر بیل سے الگ کریں،ماہرین زراعت

جمعہ 6 مئی 2016 16:10

فیصل آباد۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار تربوز کو پک جانے پر ہی بیل سے الگ کریں جبکہ زیادہ دور کی مارکیٹ میں بھیجنے کی صورت میں تربوز کو قدرے پہلے توڑاجاسکتاہے نیز زیادہ پکاہوا تربوز مارکیٹ میں اچھی قیمت ادا نہیں کرتا جس کے باعث کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرناپڑ سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بالکل اسی طرح خربوزے کی پیداوارکو بھی موزوں وقت پر برداشت کرناچاہیے۔ انہوں نے بتایاکہ تربوز اور خربوزے کو زیادہ دیر تک سٹاک یا سٹور نہیں رکھا جاسکتاجبکہ مارکیٹ میں بھی اس کی فروخت کے وقت اسے ٹھنڈے اور سایہ دار ماحول میں رکھنا ضروری ہے ۔