بینگن کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

جمعہ 6 مئی 2016 16:10

فیصل آباد۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء)محکمہ زراعت نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی ، پھل کی سنڈی ، چست تیلے ، سست تیلے ، سفید مکھی اور جووٴں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاہے کہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یا طال سٹارکو چار سے پانچ سی سی فی لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے۔اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے ٹیماران یا سنڈافاس ، سست تیلے سے بچاؤ کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس ، سفید مکھی سے بچاؤ کیلئے موسپیلان یاپولو 4سے 5سی سی فی لیٹر ، جووٴں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان 4 سے 5سی سی فی لیٹر ملا کر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجاسکے۔