کاشتکار زمین کی ذرخیزی کا کیمیائی تجزیہ کروائیں، محکمہ زراعت

جمعہ 6 مئی 2016 16:09

فیصل آباد۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زمین کی ذرخیزی کا کیمیائی تجزیہ کروا کر کھادوں کا متناسب استعمال کریں تاکہ بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار زمین کی ذرخیزی چیک کئے بغیرفصلوں کی کاشت سے بھی اجتناب کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر زمین کی ذرخیزی کا کیمیائی تجزیہ کروانا کسی وجہ سے ممکن نہ ہو تو کاشتکار درمیانی ذرخیززمینوں میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے کھاد ڈال سکتے ہیں جبکہ ذرخیزی کے پیش نظر کھادوں کی فراہمی میں مناسب ردو بدل بھی کیاجاسکتاہے۔