ریتلی زمین میں دھان کی کاشت سے اجتناب کریں، ماہرین

جمعہ 6 مئی 2016 16:09

فیصل آباد۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین نے کہاہے کہ ایسی شور زدہ اور کلراٹھی زمین جہاں کوئی دیگر فصل کاشت نہ ہوسکے وہاں دھان کی فصل آسانی سے کاشت کی جاسکتی ہے تاہم ریتلی زمینوں جہاں چکنی مٹی کے ذرات کم ہو ں اور وہاں پانی بھی کھڑا نہ رہ سکے وہاں دھان کی کاشت سے اجتناب کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھان کی فصل مختلف قسم کی زمینوں میں کاشت کرکے اچھی پیداوار کاحصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھان کی کاشت میں زمین کی تیاری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار منظور شدہ اقسام کی پنیری 20مئی کے بعد کاشت کریں اور اس کی کاشت کے تینوں طریقوں کدوکے طریقہ ، خشک طریقہ ، راب کے طریقہ سے بھی استفادہ کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار دھان کی فصل کیلئے کھادوں کا فی ایکڑ متناسب استعمال بھی کریں اور کوشش کی جائے کہ سبز کھادوں کااستعمال زیادہ کیاجائے۔