شارجہ: تین منشیات فروش گرفتار ،عدالت سے ملزمان کو سخت سزا دینے کی استدعا

جمعہ 6 مئی 2016 15:57

شارجہ: تین منشیات فروش گرفتار ،عدالت سے ملزمان کو سخت سزا دینے کی استدعا

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء) : شارجہ اینٹی نارکوٹکس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ منشیات کے جرم میں ملوث تین سمگلروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ نے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے 9898ٹرماڈول گولیاں، ہیروئن، اور افیون ببھی برآمد ہو ئی تھی۔ گزشتہ روز عدالت میں ان کے مقدمے کی سماعت کے دوران اینٹی نارکوٹکس کے وکیل کی طرف سے کہا گیا کہ ایسے افراد کو سخت سے سخت سزادی تا کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے چھٹکارا مل سکے۔

متعلقہ عنوان :