آئی ڈی پیز کو نومبر تک اپنے علاقوں میں واپس بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا

جمعہ 6 مئی 2016 15:32

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد اور آئی ڈی پیز کو نومبر تک واپسی اپنے علاقوں میں واپسی بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ریڈ کریسنٹ کے بانی ہنری ڈونلڈ کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے انسانیت کی خدمت کیلئے منفرد مقام پیداکیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ کریسینٹ ، ریڈ کراس کے بین الاقوامی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہمیں عہد کرناہو گا کہ خدمت انسانی کی اس کاوش میں شریک رہیں گے۔ معاشرے کی فلاح انسانیت کی بھلائی کیلئے اپنا حصہ ڈالتے رہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سٹیج پر بچوں نے ایمرجنسی ،قدرتی آفات کے حوالے سے ٹیبلو پیش کرکے صحیح معنوں میں پر ریڈ کراس بنیادی ضرورت کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

دنیا میں انسانیت کی بھلائی اور پیار کو اول ترجیح دی گئی ہم آج بانی ریڈ کراس ہنری ڈونلڈ کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے انسانسیت کی خدمت کے 152سال قبل ایک منفرد مقام پیدا کیا۔ گورنر نے کہا کہ ملک میں ہلال پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 2005ء کے زلزلہ میں ریڈکراس نے آزاد جموں و کشمیرمیں زلزلہ متاثرین کی مدد کی جبکہ تعمیر نو و بحالی اور فنی تربیت کے حوالے سے متاثرین زلزلہ کی حوصلہ افزائی اور مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید کی سربراہی میں انساینت کی خدمت جاری رہے گی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل نومیر میں مکمل کر لیا جائے گا ہم ان بے گھر افراد کو واپس اپنے علاقوں میں بھیجنے پر کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے میں خود واپسی کے عمل کی نگرانی کر رہاہوں۔

اس موقع پر ریڈ کراس پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی آج سے ڈیڑھ سو سال قبل ایک تاجر نوجوان نے اس ادارے کی بنیاد رکھی، دنیا میں جہاں کہیں بھی قدرتی آفات ہوں یا حادثہ ریڈکراس مدد کے لئے فوراً پہنچ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان میں ریڈکراس کے بانی ہیں، انہوں نے دو سال میں ہلال احمر کو ایک منفرد تنظیم بنائی، ہلال احمر کا کام انسانیت کی خدمت کرنا ہے، پوری دنیا میں ہلال احمر کے 17لاکھ رضاکار انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کا پہلا کام خون کے عطیے اکٹھے کرنا، صحت اور قدرتی حادثات کے حوالے سے تیاری کرنا، 2005ء کے زلزلہ کے بعد قوم آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے، دنیا میں ہماری قوم کی بہادری کے چرچے ہیں۔ تقریب میں دیگر امدادی اداروں کے نمائندوں نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر روٹس سکول کے سٹوڈنٹس نے قدرتی آفات سے متعلق ٹیبلو پیش کیے۔ گورنر نے سٹوڈنٹس کی پرفارمنس کو سراہا، اس موقع پر سینیٹر نزہت صادق، سینیٹر ستارہ ایاز اور ہلال احمر کے رضاکار تقریب میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :