اپوزیشن نے وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگا ،وزیراعظم کو استعفیٰ سے متعلق غلط گائیڈ کیا گیاہے،ٹی اوآرز میں وزیراعظم کے استعفے کا ذکرنہیں ہے۔سید خورشید شاہ کا وزیراعظم کے شکوہ پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مئی 2016 15:29

اپوزیشن نے وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگا ،وزیراعظم کو استعفیٰ سے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی۔2016ء) :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کے شکوہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگا تھا،وزیراعظم کو استعفیٰ سے متعلق غلط گائیڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کو پیش کیے گئے ٹی اوآرز میں وزیراعظم کے استعفے کا ذکرنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے تو خوشی ہوتی۔نواز شریف سندھ گئے،میگا پراجیکٹس کا اعلان کیا اس پر بہت خوشی ہوئی ہے۔