موٹروے صرف زمینی راستے ہی نہیں، دلوں کو جوڑے گی، وزیراعظم نے بلاتفریق لیپ ٹاپ تقسیم کئے، نواز شریف نے سندھ میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ کر دیا ہے،مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کاتقریب سے خطاب

جمعہ 6 مئی 2016 15:13

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ موٹروے صرف زمینی راستے ہی نہیں بلکہ دلوں کو بھی جوڑے گی، وزیراعظم نے بلاتفریق لیپ ٹاپ تقسیم کئے، نواز شریف نے سندھ میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ کر دیا ہے۔ وہ جمعہ کو سکھر میں موٹروے کے ملتان تا سکھر سیکشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موٹروے کی تعمیر اس علاقے کیلئے تاریخی حیثیت رکھتی ہے، سندھ کی قسمت 500سال بعد کھلی ہے، نواز شریف نے شیر شاہ سوری کے بعد سندھ کی دھرتی پر شاہراہ کی بنیاد رکھی، موٹروے صرف زمینی راستوں کو نہیں بلکہ دلوں کو بھی جوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کاترقیاتی وژن پوری قوم کے سامنے ہے، وزیراعظم نے بلاتفریق سب میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے، وزیراعظم نے سندھ میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ کر کے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنا دیا ہے۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے تقریب میں ”قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں“ کے نعرے بھی لگوائے