اقتصادی راہداری کے تحت موٹروے اور شاہراہ قراقرم بڑے منصوبے ہیں، موٹروے کی تعمیر کیلئے چین نے پاکستان کو آسان شرائط پر قرض دیا، موٹروے کے اہم منصوبے پر پاکستان کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے

پاکستان میں چین کے قائمقام سفیر جیان لی جن کاسکھر تا ملتان موٹروے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 6 مئی 2016 15:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان میں چین کے قائمقام سفیر جیان لی جن نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے تحت موٹروے اور شاہراہ قراقرم بڑے منصوبے ہیں، موٹروے کی تعمیر کیلئے چین نے پاکستان کو آسان شرائط پر قرض دیا، موٹروے کے اہم منصوبے پر پاکستان کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔ وہ جمعہ کو سکھر میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت سکھر تا ملتان موٹروے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت موٹرویز کے منصوبے کو اہمیت دے رہی ہیں، موٹروے کے منصوبے میں تعاون پر پاکستان حکومت کے شکر گزار ہیں، چینی کمپنی موٹروے کی تعمیر کیلئے انتھک محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت موٹروے اور شاہراہ قراقرم بڑے منصوبے ہیں، بی او ٹی کی بنیاد پر موٹروے کی تعمیر ممکن نہیں تھی، موٹروے کی تعمیر کیلئے چین نے پاکستان کو آسان شرائط پر قرض دیا، موٹروے کے اہم منصوبے پر پاکستان کی عوام مبارکباد کی مستحکم ہے، چینی کمپنی موٹروے کی تعمیر کیلئے دنیا بھر میں مصروف ہے، یہی کمپنی اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا ٹرمینل بھی تعمیر کر رہی ہے، امید ہے کہ چائنہ کنسٹرکشن کمپنی موٹروے کی تعمیر میں معیار برقرار رکھے گی۔