وزیراعظم نے اپنا اور اپنی فیملی کا نام پہلے پیش کیا، اب روتے کیوں ہیں، اعتزاز احسن

جمعہ 6 مئی 2016 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنا اور اپنی فیملی کا نام پہلے پیش کیا، اب روتے کیوں ہیں، وزیراعظم کا احتساب سب سے پہلے ہو گا، اپوزیشن جماعتوں کے ٹی او آر متفقہ ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے اپنے بیان میں کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، ملزم اپنے خلاف کارروائی کا ضابطہ کیسے بنا سکتا ہے، آپ روتے کیوں ہو، اگر ہم نے وزیراعظم سے تفتیش پہلے کرنے کا کہا ہے، وزیراعظم نے اپنا اور اپنی فیملی کا نام پہلے پیش کیا، اب روتے کیوں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز متفقہ طور پر ہیں، حکومت کی ٹی او آرز کی تحقیقات 1947سے شروع ہو رہی تھی، وزیراعظم نواز شریف کا احتساب پہلے ہو گا پھر تمام سیاستدانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :