Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی

رپورٹ میں ایس پی عمارہ اطہر غیر ذمہ دار قرار، ابتدائی رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دی گئی

جمعہ 6 مئی 2016 15:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے مال روڈ لاہور کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کے واقعے پر وزیراعظم کے حکم پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ ابتدائی رپورٹ میں لاہور پولیس کی خاتون ایس پی عمارہ اطہر کو غیر ذمہ دار قرار دے دیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مال روڈ لاہور کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کے واقعہ پر وزیراعظم کے حکم پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے رپورٹ تیار کی جس میں لاہور پولیس کی خاتون ایس پی عمارہ اطہر کو واقعے کی غیر ذمہ دار قرار دیا گیا، ایس پی عمارہ اطہر جلسے کے خواتین انکلوژر کی ڈیوٹی پر مامور تھیں، عمارہ اطہر کے بعد دیگر خواتین پولیس اہلکار بھی انکلوژر سے نکل گئیں، پولیس آفیسر اور دیگر اہلکاروں کی غفلت سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا، ایس پی عمارہ اطہر کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے، تحریک انصاف کے یکم مئی کے مال روڈ کے جلسے میں بدنظمی ہوئی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات