چالیس سال سے وکالت سے وابستہ ہوں، مقدمہ درج کئے جانے پر بہت افسوس ہوا ، حکومت پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کے حربے استعمال کر رہی ہے،سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مئی 2016 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ چالیس سال سے وکالت کے پیسے سے وابستہ ہوں، حکومت کی جانب سے مقدمہ درج کئے جانے پر بہت افسوس ہوا ہے، حکومت پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کے حربے استعمال کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ چالیس سال سے وکالت کے پیسے سے وابستہ ہوں، حکومت اقتدار کے نشے میں ہے، اہلکار اگر مجھے نہیں پہچان سکا تو کسی اور کو کیا پہچانے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پرچے کا مقصد عوامی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے، حکومت کی جانب سے مقدمہ درج کئے جانے پر بہت افسوس ہے، حکومت پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کے حربے استعمال کر رہی ہے، مقدمہ درج کرنے سے پہلے اہلکار سے حقیقت تو پوچھ لی جاتی تو بہتر ہوتا۔

متعلقہ عنوان :