دبئی: قطر ائر ویز میں” کیبن کریو“ کی آسامیوں کے لیئے درخواستیں مطلوب

جمعہ 6 مئی 2016 15:02

دبئی: قطر ائر ویز میں” کیبن کریو“ کی آسامیوں کے لیئے درخواستیں مطلوب

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء) : قطر ائرویز کو 6 مئی سے ” کیبن کریو“ کی خالی آسامیوں کے لیئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قطر ائر ویز کیبن کریو کے لیئے جو معیا ر چاہیئے اس میں امیدوار کی عمر کم سے کم 21سال، بازوں کی لمبائی 212سینٹی میٹر،مکمل طور پر انگریزٰی بولنا اور لکھنا آتا ہو، امیدوار اچھی صحت اور شخصیت کا حامل ہو، اور دوہا قطر میں رہ سکتا ہو،اسکے علاوہ انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی بھر پور صلاحیّت رکھتا ہو۔

(جاری ہے)

انٹرویو کے لیئے ضروری ہدایات۔ اپنی تعلمی اسناد کی نقل، اپنی (c.v) پاسپورٹ سائز تصاویر،اور اپنے پاسپو رٹ کی نقل بھی ساتھ لے جانا نہ بھولے۔ شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو اگلے مرحلے کے لیئے بلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :