سپریم کورٹ نے ریزرو پولیس کے کیڈرکو علیحدہ کرنے کا سندھ سروسز ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

جمعہ 6 مئی 2016 14:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے ریزرو پولیس کے کیڈرکو علیحدہ کرنے کا سندھ سروسز ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے سندھ پولیس کا حصہ قرار دیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس خلجی عارف حسین پرشامل 3 رکنی بنچ نے سندھ ریزرو پولیس اور ریگولر پولیس کی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معززعدالت کا فریقین کے دلائل سننے کے بعد کہنا تھا کہ ضلعی پولیس، ٹریننگ سینٹر، کرائم برانچ اورریزرو پولیس سندھ پولیس کا ہی حصہ ہیں اس لئے تمام برانچوں کے اہلکاروں کی سنیارٹی ایک ہی جگہ کی جائے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں سروسز ٹربیونل کے ریزرو پولیس کے کیڈر کو سندھ پولیس سے علیحدہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے ریزرو پولیس کو سندھ پولیس کا حصہ قرار دے دیا جب کہ معززعدالت نے فیصلے کے خلاف اپیل کو بھی منظورکرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :