پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دوافراد کو قتل کردیا

جمعہ 6 مئی 2016 14:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دوافراد کو قتل کردیا ‘پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود موسی زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق قتل ہونیوالے افراد دیور اور بھابھی ہیں ‘مقتولین کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :