ملتان میں تہرے قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ سینٹرل جیل انتظامیہ کو موصول

جمعہ 6 مئی 2016 14:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) ملتان میں تہرے قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ سینٹرل جیل انتظامیہ کو موصول ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق تہرے قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ سینٹرل جیل حکام کو موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مجرم غضنفر عباس کو 11مئی کو سینٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مجرم نے 1993میں گھریلو تنازع پر دخواتین سمیت 3افراد کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد مجر م کے لواحقین کی جانب سے خون بہا کی کوشش بھی کی گئی مگر مقتولین کے ورثاء نے خون بہا کا معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا اور سپریم کورٹ نے بھی مجرم کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :