پولیس نے زہریلی مٹھائی سے اموات کا معمہ حل کرلیا ‘ دکان کے مالک کے بھائی کا مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف

بڑا بھائی اسے آئے روز شدید تشدد کا نشانہ بناتا تھا ‘ گھر سے بھی نکال دیتا تھا ‘ تنگ آکر مٹھائی میں زہر ملایا ‘ مجسٹریٹ کے سامنے بیان

جمعہ 6 مئی 2016 14:35

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) پولیس نے زہریلی مٹھائی سے اموات کا معمہ حل کرلیا جس کے تحت دکان مالک کے چھوٹے بھائی نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس 16 روز بعد لیہ میں زہریلی مٹھائی سے اموات کا معمہ حل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور ملزم نے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دکان مالک طارق کے چھوٹے بھائی خالد نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کیا جس میں ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا بڑا بھائی اسے آئے روز شدید تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور گھر سے نکال دیتا تھا جس پر تنگ آکر غصے کی حالت میں مٹھائی میں زہر ملایا جب کہ زہر کی بوتل ملک غفار نے دکان میں رکھی۔واضح رہے کہ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 32 سے افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جب کہ متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی جس پر پولیس نے دکان مالک اور اس کے چھوٹے بھائی سمیت دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :