ٹی ڈی اے پی نے اکیسویں چائنہ سی فوڈ اور فشریز ایکسپو میں شرکت کیلئے 20مئی 2016ء تک درخواستیں طلب کرلیں

جمعہ 6 مئی 2016 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی اکیسویں چائنہ سی فوڈ اور فشریز ایکسپو میں شرکت کیلئے 20مئی 2016ء تک درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عالمی تجارتی نمائش چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہو گی جس میں ہر قسم کی سی فوڈز ، تازہ ، فروزن ، زندہ ، پراسیسڈ ، کوٹنگز وغیرہ ، سی فوڈ مارکیٹنگ باڈیز ، ریفریچریشن اور ڈسپلے وغیرہ کے کاروبار سے منسلک کاروباری ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔