پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو وکلاء سمیت پانچ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے

ڈیرہ میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق اہل تشیع سے بتایا گیا

جمعہ 6 مئی 2016 14:32

پشاور /ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) پشاور اور جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف واقعات میں دو وکلاء سمیت پانچ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق اہل تشیع سے بتایا گیا ہے ‘ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلا واقعہ کینٹ پولیس تھانے کی حدود میں واقع علاقے مریالی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ‘ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق زخمی شحص ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے ‘جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کے نام مختیار حسین گشکوری اور اختر حسین بتائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :