پانامہ لیکس پراپوزیشن کے ٹی اوآرنہیں ،چارج شیٹ ہے،جسے سپریم کورٹ بھی قبول نہیں کریگی ‘شاہد خاقان عباسی

جمعہ 6 مئی 2016 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پانامہ لیکس پراپوزیشن کے ٹی اوآرنہیں ،چارج شیٹ ہے،جسے سپریم کورٹ بھی قبول نہیں کریگی ،ٹی اوآرسے ”بر ڈن آف پروف“کی شق نہیں ہٹائیں گے، اپوزیشن عدالت کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کوخط لکھ دیاگیاہے،احتساب صرف وزیراعظم سے شروع نہیں ہوگا،بلکہ ان سب کاہوگاجن کے نام پانامہ لیکس میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پانامہ لیکس کامعاملہ آیاتووزیراعظم نے اپنے آپ کواحتساب کیلئے پیش کردیااورکہاکہ وہ خودبھی پیش ہوں گے اوراپنے بچوں کوبھی پیش کریں گے، وزیراعظم 1985سے اسمبلی کے ممبرہیں وہ ہرسال اپنے اثاثے ظاہرکرتے ہیں اگرانہوں نے کوئی غلط بیانی کی ہے تواپوزیشن اسے ثابت کرے وہ نااہل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پانامہ لیکس کامعاملہ عدالتی تحقیقات پرچھوڑدیں ،ٹی اوآرسے ”برڈن آف پروف“کی شق نہیں ہٹائیں گے، اپوزیشن کے ٹی اوآرزنہیں چارج شیٹ ہے ،اس میں اپوزیشن نوازشریف کی سزاکافقرہ بھی ڈال دے جوپہلے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عدالت کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتی ،اپوزیشن کے ٹی اوآرزکوسپریم کورٹ بھی قبول نہیں کریگی۔