فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے 265کنٹینرزگمشدگی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی‘ قومی خزانے کو2ارب 34 کروڑروپے کا نقصان ہوا، اس کارروائی میں ایف بی آرکے اہلکاربھی ملوث تھے۔رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 6 مئی 2016 14:17

فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے 265کنٹینرزگمشدگی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06مئی۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے 265کنٹینرزگمشدگی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی خزانے کو2ارب 34 کروڑروپے کا نقصان ہوا، اس کارروائی میں ایف بی آرکے اہلکاربھی ملوث تھے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنٹینرزکی مد میں درآمدی ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کے باعث نقصان پہنچا۔

کل نقصان میں سے صرف 6 کروڑ 22 لاکھ 70 ہزارروپے وصول ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کنٹینرزمکمل منصوبہ بندی کے تحت 2006اور 7 کے دوران پورٹ قاسم سے غائب ہوئے۔کنٹینرزگمشدگی پرمختلف شہروں میں 9 ایف آئی آرزدرج ہوئیں، 102افراد گرفتارہوئے۔جن میں 19 پرفرد جرم عائد کی گئی جبکہ تراسی کا معاملہ زیرسماعت ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کنٹینرز کے ذریعے سامان کراچی، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی ، پشاور اور افغانستان جانا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کے پیش نظر کچھ نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی جبکہ بعض نے ریٹائرمنٹ لے لی۔

متعلقہ عنوان :