ہلال احمر اور ریڈ کراس کا عالمی دن پرسوں منایا جائیگا

جمعہ 6 مئی 2016 14:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء )پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلال احمر اور ریڈ کراس کا عالمی دن ( اتوار ) 8 مئی کو منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ہلال احمر اور ریڈ کراس کے زیر اہتمام کانفرنسز ،سیمینارز اور واکس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقررین ہلال احمر اور ریڈکراس کے متعلق شعور اجاگر کریں گے ۔اس کے علاوہ ریڈیو اورٹیلی ویژن پر اس موضوع کے حوالے سے کئی دستاویزی پروگرام نشر اور ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے ۔