ٹیوٹا کے تعاون سے اقلیتی خواتین کی مفت فنی تربیت کے پروگرام کا آغاز کردیا گیا‘ وزیر کوآپریٹو پنجاب

جمعہ 6 مئی 2016 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ محکمہ اقلیتی امور کے ٹیوٹا کے تعاون سے وویمن پیکیج کے تحت صوبے میں اقلیتی خواتین کی مفت فنی تربیت کے پروگرام کا آغاز کردیاگیاہے۔ انہوں نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ 3سے6ماہ کے دورانیے کے مختلف کورسز 8فروری سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں مشینی کڑھائی، گرافک ڈیزائن، فیشن ڈیزائننگ، انڈسٹریل سٹیچنگ، کوکنگ، کمپیوٹر، کاشی گری ویب ڈیزائننگ ، بیکری اینڈ سویٹس، سلائی، بیوٹیشن اور گھر کی دیکھ بھال کے کورسز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوران کورس اقلیتی خواتین کو مفت داخلے اور تربیت کے علاوہ ٹریننگ میٹریل بھی مفت فراہم کیا جارہاہے نیز زیر تربیت خواتین کو 1000روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔خلیل طاہر نے کہا کہ اقلیتی اراکین صوبائی اسمبلی اپنے اپنے علاقوں کی خواتین کی آگاہی کے لیے ہنڈبلز، پمفلٹس تقسیم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :