پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشتگردی بارے مذاکرات کے فروغ کے خواہاں ہیں ، امریکہ

جمعہ 6 مئی 2016 13:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشتگردی بارے مذاکرات کے فروغ کے خواہاں ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہشتگردی کیخلاف فروغ کا لیول بڑھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اس حوالے سے مذاکرات کو بھی فروغ دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اس حقیقت کا بھی ادراک کرنا چاہیے کہ دہشتگردی کیخلاف قریبی تعاون نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے مفاد میں بھی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے بھی ہمیشہ مذاکرات کا خواہاں رہا ہے