فیڈرل سروس ٹربیونل نے گریڈ 17کے تمام ملازمین کو مراعات فراہم کرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 6 مئی 2016 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) فیڈرل سروس ٹربیونل نے گریڈ 17 کے تمام ملازمین کو تمام مراعات و سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین سو سے لیکر چار سو سپرنڈنٹ نے فیڈرل سروسز ٹربیونل سے رجوع کیا تھا کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے وعدے پورے نہ کرسکی تھی جو اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ تقریر 2014-15ء میں کئے تھے وفاقی حکومت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں سے ابھی بھی پیچھے ہے کیونکہ انہوں نے تمام سپرٹینڈنٹ کو تمام سہولیات فراہم کردی ہیں سپرٹینڈنٹس کو گریڈ سترہ میں مراعات سے انکار کے بعد انہوں نے اس فیصلے کو ٹربیونل میں چیلنج کیا وزارت منصوبہ بندی کے محمد اسرائیل اور دیگر آٹھ سپرٹینڈنٹس نے رجوع کیا تھا

متعلقہ عنوان :