جتنے لوگ بھی پانامہ لیکس میں ہیں ان سب کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں ‘ جہانگیر ترین

جمعہ 6 مئی 2016 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کوروکاجارہاہے ،جتنے لوگ بھی پانامہ لیکس میں ہیں ان سب کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ پاکستان کے ادارے آزاد نہیں ‘ ہمارے ادارے حکمرانوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ جتنے لوگ بھی پانامہ لیکس میں ہیں ان سب کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں ،تاہم وزیراعظم کے خلاف تحقیقات سب سے پہلے ہونی چاہئیں، وزیراعظم کے پاس اہم عہدہ ہے ان کی ذمہ داریاں بھی باقیوں سے زیادہ ہیں ،اس لئے تحقیقات کا آغاز بھی انہیں سے ہونا چاہئے۔