معاشی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے ‘پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی

جمعہ 6 مئی 2016 13:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء)امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ نیو یارک میں2020 انوسمنٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی میں تیزی اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں کمی کے باعث پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ایک پرکشش ملک بن گیا ہے ‘سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کے باعث اس کی رینکنگ کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔انہوں نے کاروباری برادری کے ارکان سے کہا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کارروبار کے شاندار مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔