فقیر والی‘ دو لت کی خاطر والدین نے اپنی بیٹاں فروخت کر دیں‘ دو نوں بچیاں موقع پا کر نانا کے ہاں پہنچ گئیں
جمعہ 6 مئی 2016 12:57
بہاولنگر، فقیروالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء ) دو لت کی خاطر والدین نے اپنی بیٹاں فروخت کر دیں‘ دو نوں بچیاں موقع پا کر نانا کے ہاں پہنچ گئیں‘ وزیر اعلی میاں شہبا ز شریف سے ہمدردی اور کاروائی کا مطا لبہ تفصیل کے مطا بق پٹھان کالونی میں ننھیال کے ہاں پناہ گزیں انیتہ اور سنیتہ کو ان کے والدین نے سرگودھا میں لالچ کی بنا پر فروخت کر دیا تھا ،15 سالہ انیتہ کوکچھ عر صہ قبل والدین نے شادی شدہ 40 سالہ آصف کو بیچ دیا ،خاوند ،انیتہ پر بہت ظلم تشدد کرتا تھا ،آصف نے انیتہ کی ٹانگ کی ہڈی تو ڑ دی اور اس کو گھر سے باہر نکال دیا ،انیتہ والدین کے پاس آ گئی گھر میں آ کر پتہ چلا کہ والدین نے چھوٹی 13 سالہ سنیتہ کو فیصل آباد بھٹہ پر فروخت کر نے کی بات کر لی ہے ،دونوں بہنیں چوری سرگودھا سے بھاگ کر فقیروالی آ گیئں اب ان کو قتل اور اغواء کرنے کی دھمکیا ں مل رہی ہیں انہوں نے وزیر اعلی سے اپنا جانی تحفظ اور ان کے خلا ف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تین سال قبل مسیح برادری کا مختار ،بیوی ساجدہ،بیٹیاں انیتہ، سنیتہ اور کو نیتہ سمیت فقیروالی سے سرگودھا چیمہ کالونی میں شفٹ ہو گیا تھا سرگودھا میں بھٹہ پر مزدوری کے دوران بذ ریعہ بھٹہ منشی ریاض 15 سالہ انیتہ کو ایک سال قبل چک 86 شمالی یو نیو رسٹی میں ملازم شادی شدہ 40 سالہ آ صف سے زبردستی بھاری رقم لے کر نکاح کر دیا ،انیتہ نہ مانی ،تین ماہ قبل والدین نے خود سوزی کی دھمکیاں دے کر زبر دستی رخصتی کر دی ،رخصتی کے بعد تین ماہ تک خاوند کا انیتہ پر تشدد جاری رہا آخر کار خاوند آصف نے انیتہ کو12 دن پہلے گھر سے نکال دیا والدین کے گھر جانے پر پتہ چلا کہ چھوٹی بہن سنیتہ کو بھی فیصل آباد بھٹہ پر دو لاکھ میں فروخت کرنے کی بات طے ہو گئی ہے تو دونوں بہنیں وہاں سے دو دن قبل چوری بھاگ کر فقیروالی میں مقیم اپنے ننھیال کے پاس آ گئی ہیں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اور ہمارے نانا صفدرمسیح کومختار مسیح،آصف مسیح و دیگر کی جانب سے قتل اور اغواء کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر اعلی سے مطالبہ ہے کہ ان خلا ف فوری ایکشن لیا جائے ۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.