سعودی حکومت نے بن لادن گروپ پر عائد پابندیاں ختم کردیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 6 مئی 2016 12:57

سعودی حکومت نے بن لادن گروپ پر عائد پابندیاں ختم کردیں

ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06مئی۔2016ء)سعودی عرب کے معروف بن لادن گروپ کو حکومتی منصوبوں پر کام کرنے کی اجازت دیدی ہے‘ نئے آرڈیننس کے تحت گروپ کی ایک مرتبہ پھر سے درجہ بندی عمل میں لائی گئی ہے ۔یہ پیش رفت مکہ مکرمہ میں بن لادن گروپ کے زیراستعمال کرین گرنے کی تحقیقات کے بعد گروپ پر عائد کی گئی پابندی کے8 ماہ بعد سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

کرین حادثے کے بعد "بن لادن" گروپ کے سینئر ڈائریکٹرز پر عائد سفر کی پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے۔ سعودی روزنامے "الوطن" خبر کی تصدیق ہوجاتی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ بن لادن گروپ کو سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے داروں کی درجہ بندی میں پھر سے شامل کرلیا گیا ہے۔اخبار نے شہری ہوابازی کی کمیٹی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اس پیش رفت کے بعد بن لادن گروپ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منصوبے کا کام دوبارہ سے شروع کردے گا۔