دبئی:نئے ڈرائیوروں کے لیئے ابتدائی طبی امداد کی تربیت لینا لازمی ہو گا: آر ٹی اے

جمعہ 6 مئی 2016 12:20

دبئی:نئے ڈرائیوروں کے لیئے ابتدائی طبی امداد کی تربیت لینا لازمی ہو ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء) : آر ٹی اے ( روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ) کے سی ای او احمد ہاشم نے ا پنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ عنقریب نیا لائسنس حاصل کر نے والے ڈرائیوروں کو لائسنس کے اجراء سے پہلے ابتدائی طبی امداد کی تربیت لینا لازمی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ آر ٹی اے کا ادارہ گاڑی چلانے والوں کے لیئے مختلف نوّیت کے حفاظتی پروگرام کرنے کی منصوبہ بندی کرتا رہتا ہے۔ اور ابتدائی طبی امداد بھی انہی پروگرام کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طبی امداد کی تربیت سے ڈرائیور کسی بھی ناگہانی صورت ِ حال میں کسی کی زندگی بچانے کے لیئے درکار ابتدائی طبی امداد دے مہیا کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :