ہیکرزکاخطرہ:دفترخارجہ کا’آئی ایس آئی‘سے مددکا فیصلہ
وزارت خارجہ کی جانب سے یہ قدم گزشتہ ڈیڑھ سال میں تین بڑے سائبر حملوں کے بعد اٹھایا گیا ہے
جمعہ 6 مئی 2016 12:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء)گزشتہ 18 ماہ سے سائبر حملوں کے واقعات کے بعد دفتر خارجہ نے ہیکرز کے حملے سے بچنے کے لیے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔عہدیدار نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ وزارت خارجہ نے سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے بیرون ملک مشنز سے محفوظ مواصلات کے لیے، حکومت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 8 کروڑ روپے مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔
سائبر سیکیورٹی کے لیے درخواست کی گئی رقم، ان اضافیاخراجات سے 130 فیصد زیادہ ہے جو دفتر خارجہ اپنی عمارت اور احاطے کی سیکیورٹی کے لیے ساڑھے 3 کروڑ روپے کی صورت میں حاصل کر رہا ہے۔عہدیدار کا خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ ہیکرز کے حملوں سے تحفظ کی ذمہ داری آئی ایس آئی انجام دے گی۔(جاری ہے)
وزارت خارجہ کی جانب سے یہ قدم گزشتہ ڈیڑھ سال میں تین بڑے سائبر حملوں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
سائبر سیکیورٹی کے لیے اضافی اخراجات کی درخواست وزارت خارجہ کے شعبہ آئی ٹی کو مزید مضبوط بنانے اور اسے جدید آلات سے لیس کرنے کے لیے کی گئی ہے۔وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کمیٹی کو بتایا کہ سائبر حملوں سے بچنے کے لیے ہم پہلے ہی اقدامات اٹھا رہے ہیں، لیکن ہماری ویب سائٹ، ای میلز اور سرورز مسلسل سائبر حملوں کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آئی ایس آئی، سائبر سیکیورٹی کی ذمہ داری کا کچھ حصہ اپنے منظور شدہ کانٹریکٹرز کو سونپ دے، لیکن وزارت خارجہ نے اس مقصد کے لیے خود سے کبھی کسی نجی فرمز کی خدمات حاصل نہیں کیں۔کمیٹی کے بعد ارکان نے آئی ایس آئی کو یہ ذمہ داری چلنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اراکین کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے عہدیدار کا کہنا تھا کہ سائبر سیکیورٹی کی ذمہ داری دیئے جانے کے باوجود آئی ایس آئی کو دفتر خارجہ کے معاملات میں محدود رسائی حاصل ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.