ابو ظہبی:ابو ظہبی پولیس نے منشیات کی بڑی مقدار ضبط کر لی،چار افراد گرفتار

جمعہ 6 مئی 2016 12:02

ابو ظہبی:ابو ظہبی پولیس نے منشیات کی بڑی مقدار ضبط کر لی،چار افراد گرفتار

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء) :ابو ظہبی پولیس نے 10کلو سے زیادہ کی حشیش ضبط کر کے چارملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ حشیش کو کافی کے پیکٹوں میں ڈال کربیچا جارہا تھا۔ گرفتار افراد میں سے دو کا تعلق عرب ممالک سے ہے جبکہ دو ایشیائی بتائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہو ئے پولیس حکام نے بتایا کہ ہمیں متعدد اطلاعات ملی تھیں کہ کچھ افراد ابو ظہبی اور العین کے درمیانی علاقے کے ایک فارم ہاوس پر حشیش بیچنے کا کاروبار کر رہے ہیں۔ پولیس نے اپنی خفیہ ٹیم کے ساتھ اس گروہ کا پتہ چلایا اور ان کو حشیش بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :