نیئر بخاری نے سکیورٹی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

جمعہ 6 مئی 2016 12:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے سکیورٹی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے سکیورٹی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں انہیں وزیر اعظم نے سکیورٹی سکواڈ رکھنے کی منظوری دی تھی تاہم 2013 میں جب حکومت ختم ہوئی تو ان سے سکیورٹی واپس لے لی گئی۔

انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 2013 کے بعد حکومت نے انہیں سکواڈ کی بجائے صرف ایک سکیورٹی گارڈ دیا۔ عدالت نے ان کے دلائل سننے کے بعد آئی جی پولیس اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 مئی تک اس حوالے سے جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی

متعلقہ عنوان :