شارجہ: مقتول کے بھائی کا ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ

جمعہ 6 مئی 2016 11:40

شارجہ: مقتول کے بھائی کا ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء) :شارجہ کی عدالت میں گلا گھو نٹ کر مارے جانے والے شخص کے کیس کی کاروائی کے دوران ، ، مقتول کے بھائی نے دیتّ کی رقم لینے سے انکار کر دیا اور عدالت سے استدعا کی کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔تفصیلات کے مطابق مقتول ڈرائیور کے دو خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔

(جاری ہے)

جب اس دونوں کو پتہ چلا تو دونوں نے مل کر گلا دبایا جس سے ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے موقع سے ان کو گرفتار کر لیا اور دورانِ تفتیش اپنے گناہ کا اعتراف بھی کرلیا۔ عدالتی کاروائی کے دوران مقتول کے بھائی نے دیّت کی رقم لینے سے انکار کر دیا ۔اور کہا کہ میں، میری ماں، اور بہن ان دونوں قاتلوں کو سزا ہوتا دیکھنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :